تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:1

ایم کیو ایم کا لال مسجد کے خطیب کیخلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ

جیو نیوز - کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لال مسجد کے خطیب کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ متحدہ کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم امن پسند جماعت ہے، مولانا عبدالعزیز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف بیان پر عزیز آباد تھانے میں مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ مقدمے میں مذہبی منافرت پھیلانے، سائبرکرائم اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بعد میں مولانا عبدالعزیز کی جانب سے الطاف حسین کو دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی ریلی سے خطاب میں انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم امن اور انصاف پسند جماعت ہے اور ہمارا عدالتوں اور انصاف پر یقین ہے۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جب قاتلوں کا نام لینے کی باری آتی ہے تو لوگوں کے زبان پر تالے پڑ جاتے ہیں، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے موجود ہیں۔ سینیٹر بابر غوری کا کہنا تھاکہ حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کیوں کہ یہ مسئلہ کمیٹی سے حل نہیں ہوگا، عوام کو دہشت گردی کے خلاف نکلنا ہوگا۔اراکین سندھ اسمبلی فیصل سبزواری ، خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.