25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:17
بلوچستان کے علاقوں پشین اور زیارت سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد
جیو نیوز - کوئٹہ........بلوچستان کے علاقوں پشین اور زیارت سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں،تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔ لیویز ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے ہیکل زئی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ،جو زمین میں دھنسی ہوئی تھیں ۔ تینوں لاشیں دو سے تین دن پرانی معلوم ہوتی ہیں، دو لاشیںخانوزئی سے ملیں ۔ تمام افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی سے بھی تین لاشیں ملی ہیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔