تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:8

دہشت گردوں سے کیسے نمٹا جائے،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

جیو نیوز - اسلام آباد........ انسداد دہشت گردی کےلیے پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ نے ابتدائی سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا۔ ورکنگ گروپ نے نیکٹا کو مزید مضبوط اور انٹیلی جنس نظام کو مربوط اور فعال بنانے کی سفارش کی ہے۔سفارشات آج پارلیمانی کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی کےلیے پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جو تقریبا "13 گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گری کےلیے ورکنگ گروپ کی جانب سے فوری، قلیل المدتی اور وسط مدتی سفارشات پر مشتمل ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکنگ گروپ کی سفارشات آج پارلیمانی کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ورکنگ گروپ نے نیکٹا کو مزید مضبوط اور اور فعال کرنے ،انٹیلی جنس نظام کو بھی مربوط اور فعال بنانے کی بھی سفارش کی۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی میں ملوث مدارس کو وفاق المدارس انتظامیہ کے ساتھ مل کر تنہا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.