تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:40

نوشہرہ : ٹرانسپورٹرز کی فائرنگ ، پولیس اہل کار اور راہ گیر زخمی

جیو نیوز - نوشہرہ .......نوشہرہ میں ٹرانسپورٹرز کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔نوشہرہ کے علاقہ کوٹلی کلاں میں ٹرانسپورٹرز کے دو گروپوں میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے سب انسپکٹر فواد اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.