تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:33

چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول اتوار 4جنوری کو ہو گی

جیو نیوز - کراچی.........ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول اتوار 04 جنوری 2015ء کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات کے نمایندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع اول کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم ربیع الاول 24دسمبر کو ہوگی جبکہ 12ربیع الاول 4جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.