تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49

چنگیز خان اور رنجیت سنگھ نے بھی ایسا ظلم نہیں کیا تھا، صدر اے این پی

جیو نیوز - پشاور........عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ چنگیز خان اور رنجیت سنگھ نے بھی ایسا ظلم نہیں کیا جیسا بچوں کو قتل کرنے والوں نے کیا، ضیاء دور کی پالیسی ترک کیے بغیر قیام امن کو ممکن نہیں بنایا جاسکتا۔ پشاور میں بشیراحمد بلور کی دوسری برسی پر نشتر ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہم آہنگی خوش آئند ہے، خطے کے دیگر ممالک سے بھی مشاورت اور چین کو ضامن بناکر امن کی بحالی کو شرمندۂ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.