تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49

شہریوں کے چولھے ٹھنڈے اور روزگار ختم ہو چکا ہے، پرویز الہٰی

جیو نیوز - لاہور.........مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہریوں کے چولھے ٹھنڈے اور روزگار ختم ہوچکا ہے، بجلی اور گیس بند کر کے حکومت نے زندگی عذاب بنا دی ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو روزانہ نوید سنائی جاتی رہی کہ بجلی کی پیداوار میں ہزاروں میگاواٹ اضافہ کے معاہدے کر لیے گئے ہیں لیکن لوگ بجلی کیلئے ترس رہے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں اور کاروبار بند ہونے سے بےروزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے، گیس نہ ملنے کے باعث گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہو گئے ہیں لیکن حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.