25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49
مولاناعبدالعزیزکولال مسجدسےفوری برطرف کرناہوگا،فرحت اللہ بابر
جیو نیوز - اسلام آباد........سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کو لال مسجد سے فوری برطرف کرنا ہوگا،ملک سےجہادی انفرااسٹرکچرتباہ کرناہوگا،کالعدم تحریک طالبان کا بوکو حرام اورداعش کا ایجنڈا ہے۔ فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ چوہدری نثار نے سیکیورٹی پالیسی دی لیکن اس کیلئے بجٹ میں پیسے نہیں رکھے،طالبان کی حمایتی سیاسی اورمذہبی جماعتوں نے بھی آج طالبان کو اپنا دشمن کہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت سویلین لیڈرشپ کرے، جو دہشت گرد مارے جا رہے ہیں ان کے نام بتائے جائیں تاکہ کوئی شک نہ رہے،جو مدارس انتہا پسندی کی ترغیب دیتے ہیں ان کا پتا چلایا جائے۔