تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49

لاہور :کیتھڈرل چرچ میں کرسمس تقریب،شہدائےپشاور سے منسوب

جیو نیوز - لاہور........لاہور کے کیتھڈرل چرچ میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔ شرکاء نے کرسمس کی اس تقریب کو سانحہ پشاور کے شہداء کے نام منسوب کردیا۔مال روڈ پر واقع کیتھڈرل چرچ میں کرسمس کی کینڈل لائیٹ تقریب بھی غم میں ڈوبی نظر آئی۔ سنڈے اسکول کے بچوں نے سانحہ پشاور کی مذمت میں بینر اٹھا کر اور غم انگیز نغمے گا کر معصوم شہدا کی یاد تازہ کی اور انہیں خراج پیش کیا۔ اس موقع پر کرول سروس کے خصوصی گیت گائے گئے۔ انجیل مقدس سے اقتبا سات پیش کئے گئے۔ بشپ آف لاہور عرفان جمیل اور ڈین آف لاہور کیتھڈرل پادری شاہد معراج نے خصوصی شرکت کی۔ مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ سب مذاہب کے ماننے والوں کا خون ایک جیسا ہے آرمی پبلک سکول اور پچھلے سال پشاور چرچ میں ایک جیسا ہی ظلم ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.