تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49

فیصل آباد پولیس 10 روز تک پنجاب حکومت کو ماموں بناتی رہی

جیو نیوز - فیصل آباد...........فیصل آباد میں 8دسمبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک کارکن حق نواز جان کی بازی ہار گیا تھا، واقعے کی ویڈیو کے ذریعے فائرنگ کرنے والا مرکزی کردار سامنے آیا تو پنجاب حکومت نے اس کی شناخت اور گرفتاری میں مدد کیلئے 50لاکھ روپے کے انعامی رقم کا اشتہار دے دیا۔ فیصل آباد پولیس نے انعام کے لالچ میں ملزم کی شناخت جاننے کے باوجود بے خبری کا ڈراما کر کے پنجاب حکومت سمیت سب 10روز تک ماموں بنائے رکھا۔ 19 دسمبر کو پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری اور شناخت الیاس عرف طوطی کے طور پر ظاہر کردی۔ اب 8 دسمبر واقعے سے کچھ دن قبل بنائی گئی تصاویر نے پولیس ڈرامے کا پول کھول دیا ہے، ان تصاویر میں سی پی او ڈاکٹر سہیل تاجک کے ہاتھوں پولیس چوکی رتنا کے افتتاح کے وقت یہ ملزم بغل میں کھڑا ہے۔ پولیس کےدیگر افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔الیاس عرف طوطی کی پولیس چوکی کی افتتاحی تقریب میں موجودگی کی تصاویر نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ پولیس افسران کے ساتھ ساتھ موجود رہنے والے کو پولیس کیسے 10روز تک شناخت نہیں کر سکی۔ ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے حکومت پنجاب سے غلط بیانی کر کے الیاس عرف طوطی کو نامعلوم ظاہر کرکے پچاس لاکھ کی انعامی رقم کا اعلان کراویااور خود یہ رقم حاصل کرنے کے چکرمیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.