25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49
پشاور کے شہدا کی یاد میں دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے
جیو نیوز - لندن.........سانحہ پشاور کے شہداکی یاد میں دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے، فرینکفرٹ، پیرس اور لاس اینجلس میں مظاہروںپشاور میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہداء کی یاد میں فریکنفرٹ میں جلوس نکالا گیا، جس میں جرمنی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں پر احتجاج کیا۔برطانیہ میں ریڈنگ میں بسنے والے پاکستانی افراد نے کمیونٹی سینٹر میں جمع ہوئے اور سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کا خراج عقیدت پیش کیا۔ پیرس میں پشاو کے معصوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں تقریب منعقد کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مذمت کے لئے ان کے پاس الفاظ بھی نہیں رہے۔ لاس اینجلس میں بھی پاکستانی کمیونٹی نے سانحہ پشاور کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی تو ان کےہمراہ امریکیوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئے ، مظاہرین نے کہاکہ ملک میں ہر صورت امن قائم کیا جائے اور دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے۔