تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:5

انصار برنی کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

جیو نیوز - لاہور..........ممتازسماجی رہنمااورانصار برنی ٹرسٹ کےسربراہ انصار برنی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور اس ضمن میں کئے گئےاقدامات کےعلاوہ انسانی حقوق اور انسانی اسمگلنگ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ انصار برنی نے گورنر ِپنجاب چوہدری محمد سرور سےگورنرہاؤس لاہورمیں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نےسانحہ پشاور کی شدید مذمت کی۔ انصار برنی کا کہناتھاکہ پاک فوج نےہمیشہ ملک وقوم کیلئے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اوروہ آپریشن ضربِ عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنےکہاکہ پاکستان نےدہشت گردی کی جنگ میں 50ہزار سےزائد قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،دہشت گردی کےخاتمے کیلئے پوری قوم یکجا اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.