25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:53
سانحہ پشاور، سول سوسائٹی کی اسلام آباد میں مشعل بردار ریلی
جیو نیوز - پشاور.........سانحہ پشاور کے شہید طلبہ سےیکجہتی کے اظہارکیلئے سول سوسائٹی نےاسلام آباد میں مشعل بردار ریلی نکالی اور نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ سانحہ پشاور کے شہید طلبا سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی نےاسلام آباد میں میلوڈی سے نیشنل پریس کلب تک مشعل بردارریلی نکالی، اس میں وکلاء اورتاجروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکاء نے نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔