25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:28
پنجاب میں ایم کیوایم رہنماؤں کوچُن چُن کرنشانہ بنایا جارہاہے،الطاف حسین
جیو نیوز - لندن......متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےکہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہاہے ، حکومت پنجاب ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ، لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے ایم کیو ایم پنجاب کے صدر اور رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق ، ایم کیو ایم خیبرپختونخوا اور فاٹاکے صدر بیرسٹر محمدعلی سیف اورپنجاب کے دیگرسینئر رہنمائوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا لیکن وعدوں کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیا جاریا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اگرپنجاب میں ایم کیوایم کے کسی کارکن یارہنما کو نقصان پہنچا توپورے ملک میں بھرپوراحتجاج کیا جائے گا ۔