25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:0
پشاور :متھرا میں پولیس کاسرچ آپریشن، متعدد افراد زیرحراست
جیو نیوز - پشاور.......پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود میں پجگی، فضل آباد اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کئےگئے۔ جس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔