تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:4

غداری کیس : ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روکدیا

جیو نیوز - اسلام آباد .......اسلام آباد ہائی کورٹ نے غداری کیس میں خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روک دیا ،مزید سماعت تین فروری تک ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنگین غداری کیس کے حوالے سے شوکت عزیز ،زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی درخواستوں کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی اور سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ۔درخواستوں کی مزید سماعت 3 فروری کوروزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔حکم امتناعی 21 نومبر کے فیصلے کے خلاف دیا گیا ۔وکیل درخواستگزار نے کورٹ سے درخواست کی کہ خصوصی عدالت نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے شریک ملزمان کو کیس میں شامل کرنے کاحکم دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.