25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:29
وزیراعظم نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس پھر طلب کر لیا
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیراعظم نوازشریف نےپارلے مانی رہنماؤں کا اجلاس کل پھر طلب کر لیا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء،ماہرین قانون اور مشیروں نے شرکت کی۔آئی جی اور ایس ایس پی اسلام آباد نے وزیراعظم کو اہم سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی ۔کچی آبادیوں ، افغان مہاجرین سے متعلق حکمت عملی اور لال مسجد کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔شرکاء نے فوری اور موثر سیکورٹی و قانونی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا اور ممکنہ قانونی اقدامات کے تکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی قوانین اور موجودہ صورت حال سےنمٹنے کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی ۔ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات اوراس سےنمٹنے کے لیے قانون سازی کے معاملات پربھی غور کیا گیا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ جا سکتا، ہر شہری کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انسان کے جان ومال سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نےپارلے مانی رہنماؤں کا اجلاس کل پھر طلب کر لیاجس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔