25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:29
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ،مختلف تجاویز پر اتفاق
جیو نیوز - اسلام آباد......اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کےاجلاس میںدہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کی پارلیمانی کمیٹی نے کچھ تجاویز پر اتفاق کر لیا، اجلاس میں ،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کی تجویز بھی زیر غورآئی تاہم اس پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے اور اس پر بحث جا ری ہے،جبکہ کرمنل جسٹس سسٹم کو موثر اور تیز بنانے ، انٹیلی جنس نظام کو مربوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اکرم درانی کا اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کی تجویز آئی، اکثریت نے حمایت کی، جبکہ مدارس کے نصاب اور اصلاحات پر بھی کئی تجاویز سامنے آئی ہیں، اکرم درانی کا کہنا ہے کہ اصلاحات اور تجاویز پر حتمی مشاورت کیلئے 6بجے دوبارہ اجلاس ہو گا۔