تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:45

پنجاب میں 3 لاکھ رضاکار تیار کئے جارہے ہیں ، وزیرتعلیم پنجاب

جیو نیوز - لاہور.......پنجاب کےوزیرِ تعلیم و کھیل رانا مشہوداحمد خان کا کہناہےکہ پنجاب میں 3 لاکھ رضاکار تیار کئے جارہے ہیں ، یہ رضاکار فورس تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کےخلاف کام کرے گی ۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے رضاکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد اکٹھی کی جارہی ہے۔پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ بدھ کےروز تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔رانا مشہود کاکہناتھاکہ پوری قوم دہشت گردی کےخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔دہشت گردی سےنمٹنا صرف حکومتوں کا کام نہیں۔ ہر شہری کو اپنی سطح پر کوششیں کرناہوں گی۔انہوں نےکہاکہ ہم نےپہلے طالبان کی بات سنی پھر ضرب عضب آپریشن شروع کیا ،اب ہم سب کو ایک پیج پر آنا ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.