25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:34
دہشتگردی، انتہا پسندی کو ہر صورت شکست دینی ہو گی، وزیر اعظم
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں، انھیں فنڈ اور سہولت دینے والوں کے درمیان کوئی فرق روا نہیں رکھا جائے گا،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے نظریے کو ہرصورت شکست دینی ہو گی۔ اسلام آباد میں جاری انسداد دہشتگردی سے متعلق خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے نظریے کو ہرصورت شکست دینی ہو گی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس، ڈی جی آئی ایس پی آراور وفاقی وزرا اعلیٰ نے بھی شرکت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے۔