تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:34

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورت حال اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت آپریشن ضرب عضب پر بات چیت کی گئی۔ ارمی چیف نے وزیراعظم کو افغان آرمی چیف اور ایساف کمانڈر سے ہونے والی ملاقات اور پاک افغان سرحد پر دہشت گردوںٕ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں پر بھی اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.