25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:34
کراچی:نصیرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
جیو نیوز - کراچی .........کراچی کے علاقے نصیرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے نصیرآباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔