25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:34
پسا ہوا طبقہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے، سراج الحق
جیو نیوز - لاہور........امیر جماعت ِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی برہمنوں اور اشرافیہ کو شکست دینے کے لیے پسا ہوا طبقہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے،حکمران طبقے نے پاکستان کے نظریے اور جغرافیے دونوں کو تبدیل کردیا ہے،انہوں نے قومی اثاثے بیچ کر عوام کو ریلیف نہیں دیابلکہ رقم بیرونی اکاؤنٹس میں جمع کرادی۔ ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پاس ملک بھر میں رضا کاروں کاوسیع ترین نیٹ ورک موجودہے،الخدمت فاؤنڈیشن نے5 سال میں 23ارب روپے عوامی خدمت کے کاموں میں خرچ کیے۔