25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:34
قمبر میں کوچ اور مسافر وین میں تصادم،2مسافر جاں بحق،6زخمی
جیو نیوز - لاڑکانہ ........ قمبر کے علاقے وگن میں کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 2مسافر جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافروین نصیرآباد سے لاڑکانہ آرہی تھی جبکہ کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔ امدادی اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔