تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:34

وزیراعظم کی زیرقیادت انسداد دہشتگردی کونسل بنائی جائے، قومی ایکشن پلان

جیو نیوز - اسلام آباد ..........ماہرین نے انسداد دہشت گردی کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدات انسداددہشت گردی کونسل کےقیام کی سفارش کی ہے، جس میں پاک فوج کےنمائندوں کےعلاوہ آئی ایس آئی اورآئی بی کےنمائندےبھی شریک ہوں۔ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیسے ہو؟؟ ا س سلسلےمیں پارلیمانی پارٹیوں کوماہرین کی ٹیم نے 21نکات پرمبنی سفارشات پیش کی ہیں۔ جیونیوزکوحاصل ان سفارشات میں کہاگیاہے کہ : وزیراعظم کی زیر قیادت انسداددہشت گردی کونسل قائم کی جائے، جس میں وزیرداخلہ، پاک فوج کےحکام کےعلاوہ آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اےاوردیگراداروں کےحکام شامل ہوں،نیکٹا کو مضبوط اور مؤثر بنایاجائے، دہشت گردی مقدمات کی جلدسماعت کیلئےفوجی افسروں پرمشتمل خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مخصوص ٹاسک فورس قائم کی جائے، انسداددہشت گردی ایکٹ کےشیڈول فورمیں شامل عسکریت پسندوں کوحراست میں لینے، نیکٹا کی طرف سےانتہائی مطلوب افراد کی فہرست تیارکرنے،کالعدم تنظیموں اوران کےعہدیداروں پرپابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ماہرین نےتجویزکیاہے کہ: ملک میں نفرت انگیزتقاریر اورلٹریچر پرپابندی عائد کی جائے، مدارس میں اصلاحات لائی جائیں، اقلیتوں کوتحفظ دیا جائے، ایف آئی اے کا سائبر کرائمزونگ انٹرنیٹ کےذریعے دہشت گردو ں پر نظر رکھے اور ان کےخلاف کارروائی بھی کرے، ماہرین نے دھماکہ خیز مواد کے تمام لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز دی ہےجبکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت کو سیاسی مصالحت کے لیے طاقتور بنانے اور کراچی میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ماہرین کی ٹیم نےتجویزکیاہےکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں دہشت گردوں کی تعریف کرنےکےعمل کوجرم سےتعبیر کیا جائے، انسداددہشت گردی پلان کی منظوری کے بعد اس پر دو ہفتوں کے اندر عمل درآمد شروع کر دیا جائے، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے افغان مہاجرین کے مسئلے کے فوری حل، کریمینل جسٹس سسٹم کو مؤثربنانے اور فاٹا میں موجود غیر ملکیوںکو ہتھیار ڈالنے یا ملک چھوڑنے کی تجاویز بھی انسداددہشت گردی کے ایکشن پلان میں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.