تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:34

سی ڈی اے کی مسجد میں طالبان کا ہمدرد بیٹھا ہے:اعتزاز احسن

جیو نیوز - اسلام آباد........پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی مسجد میں تحریک طالبان پاکستان کا ہمدرد بیٹھا ہے،سی ڈی اے کا ملازم مولانا عبدالعزیز بچوں پر حملے کا جواز پیش کرتا ہے، آپ اسے روک نہیں سکتے تو کون سی جنگ لڑیں گے۔ اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی صدارت میں ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بنوں، افغانستان، بہاولنگر اور منڈی بہاؤالدین میں رابطے تھے، پنجاب کو بھی دیکھا جائے، ہر جگہ آپریشن کرنا ہوگا۔ عباس آفریدی نے کہا کہ وہ وزیر ہیں، ان کی آواز نہیں سنی جاتی تو ایوان کی کیا سنی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ گروپ والے بابو ہیں، انہیں کیا پتہ کہ جنگ کیسے لڑنی ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ وزیر داخلہ کو ڈرپوک کہوں یا بزدل، وہ استعفیٰ دے دیں۔ نسرین جلیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مدرسے تصدیق اور فنڈز کی جانچ پڑتال کی پیشکش کر کے پہل کریں، مدرسوں کی غیر ملکی فنڈنگ بند کرائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.