25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:50
مضبوط ترین جمہوریت جماعت اسلامی، کمزور ترین ن لیگ کی ہے:پلڈاٹ
جیو نیوز - اسلام آباد........پلڈاٹ نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی داخلی جمہوریت کو عمومی طور پر کمزور قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے مضبوط داخلی جمہوریت جماعت اسلامی جبکہ سب سے کمزور داخلی جمہوریت پاکستان مسلم لیگ نون کی ہے۔ غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے دستور تو جمہوری ہیں مگر ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ جماعت اسلامی کی پارٹی کے اندر جمہوریت سب سے زیادہ 56 فیصد تک ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی داخلی جمہوریت 49 فیصد ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون میں جمہوریت سب سے زیادہ کمزور ہےجو صرف 32 فیصد ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی میں جمہوریت کا تناسب 46 فیصد،جمعیت علمائے اسلام ف میں 43 فیصد،نیشنل پارٹی میں 43فیصد،ایم کیو ایم میں 42 فیصد اور پاکستان پیپلز پارٹی میں داخلی جمہوریت 34 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرڑوں روپے خرچ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ اور آڈٹ کا نظام انتہائی کمزور ہے جسے شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔