تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:58

’ملک سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم کیا جائے گا‘سیاسی و عسکری قیادت

جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میںسیاسی وعسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے ہر حصے اور کونے سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کیا جائے گا، ضرب عضب اور دیگرکارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی، دہشت گردوں کوفوری سزائیں دلوانے کے قانونی اور تکنیکی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ سیاسی وعسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے ہرحصے اور کونے سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جائے گا اور آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مجرموں کو نہ بھول سکتے ہیں نہ انہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی تیار کرنےاور سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیےاعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار، اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف، ڈی ملٹری آپریشنز،ڈی آئی ایس آئی اور ایم آئی سمیت اٹارنی جنرل آف پاکستان شریک ہوئے۔ عسکری حکام نے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انسداد دہشت گردی سے متعلق قومی ایکشن پلان پر بھی مشاورت ہوئی، دہشت گردی کی بنیادی وجوہات اور ان کامقابلہ کرنےکیلئےممکنہ قانون سازی کے لیے تکنیکی امورکاجائزہ بھی لیاگیا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان بٹ نے انسداد دہشت گردی کے قوانین پر مؤثر عمل درآمد کے اقدامات اور دہشت گردی کے کیسز کے فوری ٹرائل سےمتعلق عدالتی طریقہ کاربریفننگ دی۔ ذرائع کا کہناہےکہ اجلاس کےشرکاء نےاتفاق کیاکہ آپریشن ضرب عضب سمیت دیگرکارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم نوازشریف کا خطاب میں کہناتھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے نظریے کو ہرصورت شکست دینا ہو گی، عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ اجا سکتا، ملک میں ہرشخص کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، دہشت گردی میں ملوث عناصر کو بھول سکتے ہیں نہ ہی انہیں چھوڑیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.