25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:14
پشاور حملے میں 11دہشتگردوں کی افواہیں بےبنیاد ہیں، آئی ایس پی آر
جیو نیوز - راولپنڈی......ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پشاور حملے میں 11دہشت گردوں کی موجودگی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، اسکول حملے میں 7دہشت گرد شامل تھے جنہیں ہلاک کر دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ساتوں دہشت گردوں کی لاشیں ہماری تحویل میں ہیں۔