تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3

موجودہ جمہوری نظام میں پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق

جیو نیوز - ملتان........جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری نظام کے تحت پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، ملک میں صرف مسلح دہشت گردی نہیں، سیاسی اور معاشی دہشت گردی بھی ہے۔ ملتان ہائی کورٹ بار سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پشاور کا واقعہ اس صدی کا سب سے بڑا واقعہ ہے، معصوم بچوں کو مٹی کے حوالے کرتے ہوئےمحسوس ہوا جیسے چاند تاروں کو مٹی کے حوالے کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اسلحےسے پاک کرنے کیلئے حکومت اسلحہ خریدنے کا اعلان کرے، دوسری صورت میں لوگ ہتھیار چھپائیں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں میرٹ کی حکمرانی نہیں، سیاست کو بھی تجارت بنادیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.