تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:19

اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ باکردار وباکمال لوگ پیدا کئے :منور حسن

جیو نیوز - کراچی.........جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ سے باکردار اور باکمال لوگ پیدا کئے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا 68واں یوم تاسیس کنونشن دائود یونیورسٹی کراچی میں منعقد کیا گیاجس سے خطاب میں منور حسن کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے لوگوں میں صبر اور برداشت کا مادہ پیدا کیا ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا بیان کہ 90فیصد مدرسے بالکل ٹھیک ہیں سیکولر جماعتوں سے ہضم نہیں ہورہا، امریکا اور نیٹو ممالک مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ جارے رکھے ہوئے ہیں،بنیاد پرستی وا نتہا پسندی دراصل ظلم و ستم کا رد عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی وجہ سے ہی آج نوجوان اسلام کے قریب ہیں اورپاکستان کے ہر بڑے ادارے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی نمائندگی موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.