25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:23
اسلام آباد: فوجی عدالتوں کے قیام کا معاملہ کل تک مؤخر
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت انسداد دہشت گردی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام کا معاملہ کل تک مؤخر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام پربیشترپارلیمانی پارٹیوں کے نمائندوں نے فیصلہ پارٹی قیادت کے سپرد کردیا۔پارلیمانی نمائندوں کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ پارٹی قیادت ہی آل پارٹیزکانفرنس میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے نمائندوں نے میڈیا کو بریفنگ دی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے،پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پیش کی جائیں گی،پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ہےکہ سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل میں تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہوگا، پاکستان کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے ہم سب ساتھ ہیں۔