تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:1

ملک کی داخلی و خارجی پالیسی کو ازسر نو تشکیل دیا جائے:اہل سنت و الجماعت

جیو نیوز - پشاور........اہل سنت و الجماعت کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خادم حسین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک کی داخلی و خارجی پالیسی کو ازسر نو تشکیل دیا جائے۔ اہل سنت و الجماعت نے آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پشاور پریس کلب میں تعزیتی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خادم حسین اور دیگر مقررین نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کی پر زور مذمت کی اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ملکی اداروں کا ساتھ دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.