تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:17

جامعہ حفصہ میں کسی طالبہ کو زبردستی نہیں رکھا گیا:ترجمان لال مسجد

جیو نیوز - اسلام آباد........لال مسجد کے ترجمان نے کہا ہے کہ جامعہ حفصہ میں کسی طالبہ کو زبردستی نہیں رکھا گیا،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے الزامات درست نہیں،ہمارا طالبان یا کسی عسکری گروپ سے کوئی الحاق نہیں اور نہ ہی کوئی مشاورت۔ لال مسجد کے ترجمان نےایک بیان میں کہاہے کہ جامعہ حفصہ میں راولپنڈی کی رہائشی صرف ایک لڑکی ہےجوچند ماہ قبل آئی اوراسےمجسٹریٹ کے سپرد کردیا گیا تھا اور وہ خود دارلامان سے دوبارہ جامعہ حفصہ آگئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور انتہائی ظالمانہ فعل ہے جس کی حمایت کی کوئی گنجائش نہیں تاہم ڈرون حملوں میں بھی سیکڑوں بچے شہید ہوئے،مولانا عبدالعزیز کا مؤقف ہے کہ ان کا قتل بھی قابل مذمت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.