25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:50
سانحہ پشاور:پیپلزپارٹی کی کراچی میں شیری رحمان کی زیرقیادت ریلی
جیو نیوز - کراچی..........پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں تمام سینئررہنما جمع ہوں گے۔کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پرسانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پیپلز پارٹی اورعوام سیسہ پلائی دیوارہیں، پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں تمام سینئررہنما جمع ہوں گے۔ شیری رحمان نے اس امید کا اظہارکیا کہ آل پارٹی کانفرنس میں دہشت گردی کےخلاف مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔