تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:6

خیبرپختونخوااسمبلی مسجدمیں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

جیو نیوز - پشاور........پشاورمیں خیبرپختونخوااسمبلی کی مسجدمیں آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نےسانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کےناموں سےسرکاری اسکولوں اور کالجوں کو منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاورمیں خیبرپختونخوااسمبلی کی مسجدمیں آرمی پبلک اسکول کے شہداء کےایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااوراسمبلی کے سبزہ زار پر شہید طلبہ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نےصوبہ کےسرکاری اسکولوں اور کالجوں کو شہداءکےناموں سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب میں اسپیکراوروزراءسمیت حزب اقتداراوراختلاف کے ارکان اسمبلی نےشرکت کی جبکہ سانحہ پشاور میں زندہ بچنےوالےدوطلبہ بھی شریک ہوئےجنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحدرہنے کا عزم ظاہر کیا۔ سانحہ پشاور کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے پانچ لاکھ غیر قانونی افغان مہاجرین کو بے دخل کرنے اوررجسٹرڈ مہاجرین کے قیام کی ڈیڈلائن میں کمی کروانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ہرآنکھ اشک بار ہے ان پھولوں کے لیے
لڑتے تھےکبھی باغ میں جوجھولوں کےلیے
نینداتنی گہری سوگئےماؤں کےلاڈلے
اب کیسےجگائیں گے ان کو اسکولوں کے لیے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.