تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:23

خیرپور میں 8روزہ ورلڈ اسکاؤٹس جمبوری ختم ہوگئی

جیو نیوز - خیرپور.........خیرپور میں 8 روزہ ورلڈ اسکاوٹس جمبوری ختم ہوگئی۔اسکاوٹس جمبوری میں بھارت، افغانستان، امریکا، فلپائن، آزاد کشمیر، فاٹا، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ کے ساڑھے چار ہزار اسکاؤٹس شریک ہوئے۔ خیرپورمیں ورلڈ اسکاؤٹس جمبوری کی سرگرمیاں 8روز تک جاری رہیں۔ اختتامی تقریب میں سارک ممالک کے ترانے بجائے گئے۔ اسکائوٹس نے مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کے عملی مظاہرے کیے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جس روز جمبوری شروع ہوئی اسی روزسانحہ پشاور ہوگیا جس کے باعث جمبوری کی تقریبات سادگی سے منائی گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ ورلڈ اسکاؤٹس جمبوری میں ملکی وغیر ملکی اسکاؤٹس کی شرکت دہشت گردوں کی شکست ہے۔ تقریب کے اختتام پرتمام ملکی و غیر ملکی اسکاوٹس گروپوں کو ایوارڈ دیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.