25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:39
آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں ہونا چاہیے، راجا ناصر عباس
جیو نیوز - کراچی........مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجا ناصر عباس کا کہناہے آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں ہونا چاہیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے قاتلوں کو پھانسی نہ دے کر ظلم کیا تھا، دہشت گردوں کے خلاف قوم متحد ہے۔