26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:16
تحفظات کے باوجود ملٹری کورٹس کا فیصلہ تسلیم کیا، سیاسی ومذہبی رہنما
جیو نیوز - اسلام آباد.....قومی اسمبلی میں حکومت کے اتحادی اوراپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہےکہ تحفظات کے باوجود صرف موجودہ حالات کےباعث ملٹری کورٹس کے قیام پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہےکہ فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی نے اختلاف کے باوجود موجودہ حالات کے باعث ملٹری کورٹس سسٹم پر آمادگی ظاہر کی ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اگرآئین میں فوجی عدالتوں کی گنجائش ہےتو اس غور کیاجاسکتا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کےرہنما میاں افتخارحسین نےکہاہے کہ دوسری جماعتوں کے حامی بھرنے کی وجہ سے اے این پی نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت کو تسلیم کیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا قیام آئیڈیل سسٹم نہیں۔ ملٹری کورٹس پر تحفظات تھے لیکن اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔