26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:14
گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں سردی کا راج
جیو نیوز - لاہور.........شام اور رات کے اوقات میں پنجاب کے زیادہ تر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہتے ہیں ۔گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں سردی کا راج ہے ۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی سے موسمی امراض پھیل رہے ہیں ۔ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ۔گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے اوقات میں نلوں میں پانی بھی جم جاتا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بلوچستان میں شمالی علاقوں چمن ،پشین ،زیارت،مسلم باغ سمیت بیشتر علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ خشک سردی کی وجہ سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں ۔ پنجاب میں ملتان ،مظفر گڑھ،راجن پور،فیصل آباد،سرگودھا سمیت گردونواح میں دھند سے ٹریفک روانی میں خلل پڑ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بارش کی توقع نہیں ہے ۔آج سےزیادہ تر علاقوں میں سردی مزید بڑھ جائےگی۔رات سے مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔