تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:38

فوجی عدالتوں کو قبول کرنا انتہائی مشکل فیصلہ تھا ،عتزاز احسن

جیو نیوز - اسلام آباد۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو قبول کرنا انتہائی مشکل فیصلہ تھا، اس کا آئینی جواز مانگتے ہیں، پیپلز پارٹی کے سابق رہنما منیر احمد خان کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نے اپنا اٹارنی جنرل اور ٹیم بنائی ہے جو فوجی عدالتوں کا آئینی جواز پیدا کرے گی، سول عدالتوں میں سزائیں نہ ہونے اور ٹرائیل میں تاخیر باعث سے فوجی عدالتوں کے بارے میں سوچا جارہاہے۔شادی تقریب میں سابق وزیر دفاع چودھری احمد مختار ،ر میاں منظور احمد وٹو، جہانگیر بدر اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.