27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:0
انسداددہشت گردی پالیسی پرسفارشات متحدہ آج پیش کرے گی
جیو نیوز - کراچی ........متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد دہشت گردی پالیسی کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس بارے میں ایم کیوایم کی جانب سے تیار کردہ سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس سلسلے میں بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم، ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور سید سردار احمد کی سربراہی میںآج بروزہفتہ سہ پہر 3بجے حق پرست اراکین اسمبلی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیںاہم پریس کانفرنس کرکے ایم کیوایم کی جانب سے تیارکردہ سفارشات کو پیش کریں گے۔