27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:39
لاہور: جوہرٹاؤن کی دکان میں سلنڈردھماکا،4 افراد زخمی
جیو نیوز - لاہور........لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن کی دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جوہرٹاؤن کے علاقے وفاقی کالونی میں واقع دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔