28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:56
کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی برقرار
جیو نیوز - کوئٹہ......کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے دیگر شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس سمنگلیلک پاس اغبرگ اور کچلاک سمیت وادی کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی میں ہےجبکہ صبح شام اور خاص طور پر رات کے وقت سردی کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے۔اسی طرح قلات زیارت دالبندین اور ژوب سمیت صوبے کے دیگر بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ ہیں ہیں۔شدید سردی کے اثرات صوبے کے جنوبی اور گرم علاقوں میں بھی پہنچ گئے ہیں، جہاں موسم سرد ہے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔