تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:12

رحیم یار خان میں پولیس کے چھاپے،شک پر متعدد دیہاتی زیر حراست

جیو نیوز - رحیم یار خان.......رحیم یار خان میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کرشک کی بنا پر متعدد دیہاتیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف مہم کے دوران دیہی علاقوں اور بستی نورے والی اسلامیہ کالونی میں چھاپے مار کر اور دیہی علاقوں سے شہر میں آنے والے ایک درجن سے زائد دیہاتیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے اورپوچھ گوچھ کی جا رہی ہے۔ زیر حراست لوگوں کے ورثہ کا کہنا ہے کہ پولیس زیر حراست بے گناہ لوگوں کے لئے اب خرچہ پانی دینے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.