28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:32
لوگ التجا کرتے رہے ،حکمران غفلت کی نیند سے نہ جاگے، ایم کیو ایم
جیو نیوز - کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ لوگ التجا کرتے رہے ،عمر بھر کی پونجی جل گئی،مگر حکمراں غفلت کی نیند سے نہ جاگے، صوبائی حکومت کا کردار مایوس کن اور مجرمانہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کی آگ کے بعد حکومت کے بلند و بالا دعدوں کا پول کھل گیا ہے، حکومت سندھ اس دوران نیند کی گولیاں کھا کر سوتی رہی،8 گھنٹوں پر محیط اس وقت میں کسی بھی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا، پرانا سبزی منڈی میں لگنے والی آگ کے بعد ہم نے آواز اٹھائی تھی، اس آگ کے بعد بھی حکومت کے وزارء نہ جاگے اور کراچی رات بھر جلتا رہا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ آج ثابت ہوا کہ کراچی شہر یتیموں کا شہر ہے، شرجیل آئے نہ ہی وزیر اعلیٰ اور نہ ہی ایڈمنسٹریٹر کراچی ،ان سب کو فون لگایا گیا مگر سب کے نمبر بند تھے۔