28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:10
مشرف کچھ عناصر کیساتھ ملکر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، زرداری
جیو نیوز - نوڈیرو.........پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مضبوط سیاسی قوت ہے، سیاسی جماعتیں سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیں۔