تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:20

کوئٹہ میں حساس ادارے کی کارروائی 10افراد زیر حراست

جیو نیوز - کوئٹہ......کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں حساس اداروں اور پولیس نے سر چ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سےتعلق کے شبہ میں دس مشتبہ ا فرا د کو حراست میں لے کر اسلحہ و ممنوع لٹریچر برآمد کر لیا۔ذرائع کےمطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے میں حساس اداروں نے اے ٹی ایف کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے بھوسہ منڈی اور اس سے ملحقہ علاقے سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں دس افراد کو حراست میں لے لیا جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جارہی ہے ملز مان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، ان میں پولیو ورکرز پر فا ئر نگ کرنے والا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے مزیدتفتیش متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.