تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:44

ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں شیلنگ، 7 پاکستانی زخمی

جیو نیوز - تربت......پاک ایران بارڈر پر تربت کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی جانب سے بڑی تعداد میں مارٹر گولے فائر کئے گئے، جس کی وجہ سے پاکستانی سرحدی علاقے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ مقامی انتظامی ذرائع کے مطابق تربت میں زعمران بارڈر پر ایرانی سرحدی فورسز کی جانب سےکل رات دو بجے سے آج صبح نو بجے تک پاکستانی سرحدی علاقے پر پچاس سے زائد مارٹر شیل فائر کئے گئے، جس کی وجہ سے سات پاکستانی شہری زخمی ہوئےجبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ ذرائع کے مطابق کل شام پاک ایران بارڈر کے قریب زعمران کے سرحدی علاقے میں نامعلوم افراد نے ایرانی سرحدی اہلکاروں پر حملہ کیا تھا جس میں ایک افسر سمیت تین اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی، حملے کے بعد ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے پر مارٹر شیلنگ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.