تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:4

اسلام آباد ہائیکورٹ :سنگین غداری کیس کی کارروائی روکنے کا تحریری حکم جاری

جیو نیوز - اسلام آباد ......... اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو سنگین غداری کیس کی کارروائی روکنے کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے یہ فیصلہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز،سابق وزیرقانون زاہدحامداورجسٹس (ر)عبدالحمیدڈوگرکی درخواستوں پر جاری کیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو بھی درخواست گزاروں کےخلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ 4صفحات پرمشتمل حکم نامہ اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس اطہرمن اللہ نےتحریرکیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے تینوں افراد کو شامل تفتیش کرکے ترمیمی شکایات داخل کرنے کی ہدایت کی تھی،خصوصی عدالت درخواستوں پر حتمی فیصلےتک کارروائی معطل رکھے،صرف پرویزمشرف کے خلاف کارروائی جاری رکھنالاحاصل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.